انڈیا میں ایک اور کارنامہ، مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام ’اکبر پریاگ راج‘ میں تبدیل

انڈیا میں ایک اور کارنامہ، مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام ’اکبر پریاگ راج‘ میں تبدیل
برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام انڈین ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر ’ اکبر پریاگ راج‘ میں تبدیل کرنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سے قبل 2018ء میں اترپردیش میں یوگی ادیتیاناتھ حکومت کی جانب سے الہٰ آباد شہر کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج رکھا گیا تھا۔ سیکرٹری تعلیم وندانا تریپاٹھی نے کا کہنا ہے کہ ’اکبر الہٰ آبادی کے نام کے حوالے سے ویب سائٹ پر دی جانے والی معلومات کی نشاندہی ہوئی تھی۔ نام کی تصحیح کے لئے ویب سائٹ انتظامیہ کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی رہنما ریٹا باہگنا جوشی نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام کی تبدیلی دراصل ایک غلطی تھی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی تھی۔

https://twitter.com/WaqarHasan1231/status/1475743267438227457?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475743267438227457%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F631001

برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ تاریخ اور ادب میں دلچسپی رکھنے والے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

ٹویٹر پر ’انڈین مسلم ہسٹری‘ نامی اکاؤنٹ نے بھارتی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو یہ کب اقبال، غالب، فراق اور جوش ملیح آبادی کا نام تبدیل کر رہے ہیں؟

https://twitter.com/syedurahman/status/1475860636617699330?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475860636617699330%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F631001

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’ اترپردیش ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اکبر الہٰ آبادی کے نام کے حوالے سے ایک غیر ضروری تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس کی ویب سائٹ ہیک کی گئی تھی۔ اکبر الہٰ آبادی کا نام سید اکبر حسین تھا جو کہ ایک بھارتی شاعر تھے اور پریاگ میں پیدا ہوئے تھے۔

https://twitter.com/RajanWalawalkar/status/1476062593852731393?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476062593852731393%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F631001

ایک اور ٹویٹر صارف نے اکبر الہٰ آبادی کے نام میں تبدیلی کو 2021ء کا سب سے بڑا مذاق قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کا امیج خراب کرنا اترپردیش کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/yesudasantony/status/1476018356708773891?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1476018356708773891%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F631001

حامد میر نے بھارتی حکومت پر تنقید کرنے لئے اکبرالٰہ آبادی کا شعر ٹویٹ کیا۔ اور لکھا کہ

رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کہ تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1476090663263473665?s=20