Get Alerts

سارے ای مکا دیاں گا؛ پولیس کیخلاف نازیبا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ’بلو بادشاہ‘ گرفتار

سارے ای مکا دیاں گا؛ پولیس کیخلاف نازیبا ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ’بلو بادشاہ‘ گرفتار
ٹک ٹاک مقبول ویب سائٹ بن چکی ہے تاہم اس کو کئی نوجوان گیڈر بھبکیوں اور اسلحے کی نمائش کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نوجوان کو پولیس نے دھر لیا جو اداکار شان کی کسی پنجابی فلم کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔


بعدازاں نوجوان  نے اپنی اس حرکت کی وجہ سے معافی مانگی اور آئندہ ایسا عمل نہ کرنے کا اعادہ کیا۔

چند روز قبل بھی ٹک ٹاک کے جنون نے نوجوان کو حوالات کی سیر کرادی تھی۔

https://twitter.com/7newspkreal/status/1219609616872628224?s=20

نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈولفن اہلکاروں کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے۔

https://www.facebook.com/1041179916072190/videos/170323130884667/

یاد رہے کہ  پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانی حرکات کرنے پر ایکشن جاری ہے۔

 دوسری جانب سماجی رابطے کی ایپس کے ذریعے غیراخلاقی مواد دکھانے اور ٹک ٹاک سمیت متعدد سوشل ایپس کی بندش کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

دائر درخواست میں مظہر علی شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہماری معاشرتی اقدار ختم کی جا رہی ہیں، سماجی رابطے کے نام پر بننے والی ایپس غیر اخلاقی اقدار کا پرچار کر رہی ہیں، اسلامی ملک میں ایسی سماجی رابطے کی ویب ایپس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔