سروے: پنجاب کے عوام نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے خواہشمند

سروے میں 42 فیصد عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ 36 فیصد شہریوں کے خیال میں پاکستان تحریک اںصاف کا امیدوار وزیراعظم ہونا چاہیے۔

سروے: پنجاب کے عوام نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے خواہشمند

آئندہ عام انتخابات میں پنجاب کے عوام کس کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں، کون سی سیاسی شخصیت عوام کی پسندیدہ ہے، کون سی جماعت کا ووٹ بینک زیادہ ہے اور کس کو ملک کے اگلے وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں؟ سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ ( سی پی او آر) نے پنجاب کے 20 اضلاع کے ووٹرز کے بارے میں تازہ ترین عوامی سروے جاری کردیا۔

سی پی او آر  کی جانب سے پنجاب کے 20 اضلاع میں آئندہ انتخابات سے متعلق سروے کیا گیا جس میں 55 فیصد افراد نے نواز شریف کو، 50 فیصد نے شہباز شریف کو اور 47 فیصد نے مریم نواز کو  پسندیدہ شخصیت قرار دیا۔

سروے میں آئندہ انتخابات 2024 کے تناظر میں اہم مسائل، سیاسی وابستگیوں اور ووٹنگ سے متعلق پنجاب کے عوام سے سوالات پوچھے گئے۔ یہ سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ  کی جانب سے کیا گیا دوسرا سروے تھا جس میں پنجاب کے 20 اضلاع کے عوام کی رائے لی گئی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سروے  کے مطابق 29  فیصد  شہریوں نے سوئی گیس کی قلت کو محلے، علاقے یا شہر کا واحد اہم ترین مسئلہ قرار دیا جبکہ 21  فیصد شہریوں نے سیوریج اور 11 فیصد نے مختلف علاقوں کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

سروے  کے مطابق 33 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کو بنیادی مسائل کا موردِ الزام ٹھہرایا جبکہ 29 فیصد عوام نے مسلم لیگ ن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کو بنیادی مسائل کا ذمہ دار قرار دیا۔ اسی طرح 20 فیصد  شہریوں نے پی ٹی آئی حکومت اور مسلم لیگ ن دونوں کو شہر کے مسائل کو حل نہ کرنے کا ذمے دار کہا۔

سروے میں55 فیصد افراد نے نواز شریف,  50 فیصد نے شہباز شریف، 49 فیصد نے عمران خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

42 فیصد  مریم نواز جبکہ 38 فیصد نے حمزہ شہباز کو  34پسندیدہ شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ 34 فیصد نے پرویز الٰہی اور  23 فیصد افراد نے بلاول بھٹو جبکہ 14 فیصد نے آصف زرداری کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 17 فیصد نے علیم خان، 22 فیصد نے جہانگیر ترین کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا۔

سروےمیں انتخابات 2018 میں ووٹ دینے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو 40 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو جبکہ 35 فیصد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا۔ 5 فیصد نے ٹی ایل پی کو اور 4 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔ 10 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ووٹ ڈالا ہی نہیں۔


سروے کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں 41 فیصد افراد نے ن لیگ، 34 فیصد نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔7 فیصد افراد نے ٹی ایل پی جبکہ صرف 5 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا وہ آئندہ انتخابات میں اسی پارٹی کو ووٹ دیں گے یا کسی اور پارٹی کو جس کے جواب میں 81 فیصد نے کہا کہ یقینی طور پر اسی سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جبکہ 11 فیصد کے مطابق کسی اور پارٹی کو ووٹ دیا جاسکتا ہے۔ 

سروے میں آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 37 فیصد عوام نے شہباز شریف کے حق میں رائے دی۔ 28 فیصد پرویز الہی، 5 فیصد افراد نے علیم خان اور 5 فیصد نے مریم نواز کے حق میں رائے دی۔

سروے میں 42 فیصد عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو وزیراعظم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ 36 فیصد شہریوں کے خیال میں پاکستان تحریک اںصاف کا امیدوار وزیراعظم ہونا چاہیے۔

سروے کے نتائج کے مطابق 59 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ ان سے تاحال کسی سیاسی جماعت نے ووٹ کیلئے رابطہ نہیں کیا۔