Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر حامد میر کو ان فالو کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر حامد میر کو ان فالو کر دیا
حالیہ دنوں میں صحافی حامد میر نے اپنے اکاونٹ سے میڈیا پر عائد قدغنوں کے خلاف آواز آٹھائی تھی اور ان کے موقف میں کافی شدت آئی تھی، وزیر اعظم کی جانب سے حامد میر کو ان فالو کیے جانے کے بعد حکمران جماعت کے حمایتی بھی انکو ان فالو کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر انکے وزیر اعظم نے حامد میر کو ان فالو کیا ہے تو وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

https://twitter.com/AdilNawsherawan/status/1155774242161602560?s=20

خیال رہے  کہ اس سے قبل عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کل 19 ہینڈلز کو فالو کیا جا رہا تھا جن میں سے ایک حامد میر بھی تھے تاہم اب وزیر اعظم کی اس لسٹ میں صرف 18 ٹویٹر ہینڈلز رہ گئے ہیں۔

اس حوالے سے نجی ویب سائٹ سے گفتگو میں حامد میر کا کہنا تھا کہ’ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان  فالو کر دے۔‘

وزیر اعظم کے اس اقدام کے بعد ٹویٹر پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔