غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ جاری نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، طلعت حسین

غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ جاری نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، طلعت حسین
سینئر صحافی سید طلعت حسین نے معتبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نامعلوم افراد کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ ابھی جاری نہ کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ دینے سے نامعلوم افراد نے اس وجہ سے روکا ہے کہ کہیں ملک میں حالات مزید خراب نہ ہو جائیں۔ ادھر ادھر سے دباو کی وجہ سے چیف صاحب بہت پریشان ہیں۔

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1552872157751169025?s=20&t=RDfChEMd2D7J3JJ7uOFNwA

دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے دعویٰ کیا کہ میری اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 24 جولائی تک آنا تھا لیکن پتا نہیں کیوں تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا، اس کے لیے حکمران اتحاد کو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ادھر فارن فنڈنگ کیس فیصلہ نہ آنے پرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےالیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آتا پھر تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گی،یکطرفہ اور ناانصافی پر مبنی فیصلے کی وجہ سے فل کورٹ نہیں بنا، لاڈلے کو نوازانہ تھا اس لیے فل کورٹ نہیں بنا، انصاف کا قتل ہوا ہے، اگرنیت میں کوئی خرابی نہ ہوتی تو فل کورٹ بنانے میں کوئی عار نہیں تھی، اگر غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، اگر تصحیح کی تو لاڈلے کے حق میں کی، ہمارے 25 اورچودھری شجاعت کے 10 ممبران بھی عمران کی جھولی میں گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انجانے میں جج صاحب سے غلطی ہوگئی تو تصحیح کرلیں، اگرغلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، اگر تصحیح کی تو لاڈلے کے حق میں کی، ہمارے 25 اورچودھری شجاعت کے 10 ممبران بھی عمران کی جھولی میں گئے، اگر غلطی کی تصحیح کرنا تھی تو اقامہ کی غلطی کو کر لیتے، ثاقب نثارنے عمران کوصادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دیا اس کی تصحیح کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے، بے ایمان شخص کو صادق اور امین بنا کر مسلط رکھا، سپریم جوڈیشل کونسل میں سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو نہیں سنا جا رہا، دور بین لگا کر دیکھتے رہے نوازشریف کے خلاف ثبوت نہیں ملے، میرے والد کے ساتھ زیادتی در زیادتی کررہے ہیں۔