Get Alerts

پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی20 سیریز سال 2018 میں کھیلی گئی تھی۔

پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم 5 سال بعد تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں۔ آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی20 سیریز سال 2018 میں کھیلی گئی تھی۔

سال 2020 میں آئرلینڈ کیخلاف دو میچز کی سیریز شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کا کپتان بننے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے قومی ٹیم کی سابقہ میچوں کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیم کی قیادت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے شاہین آفریدی کی جگہ بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تجویز دی تھی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی اس مشورے سے کافی حد تک قائل نظر آتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قیادت کی پیشکش کے بعد اب کپتان بننے یا بننے کا فیصلہ بابر اعظم کے اختیار میں ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ممکنہ طور پر شاہین آفریدی بطور کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر بابر اعظم نے سوچنے کے لیے وقت مانگ لیا اور وہ اپنی فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔