پنجاب حکومت کے دفاع کیلئے نئی حکمت عملی تیار، 38 ترجمان مقرر

پنجاب حکومت کے دفاع کیلئے نئی حکمت عملی تیار، 38 ترجمان مقرر
لاہور: پنجاب حکومت نے اپنے 38 ترجمان مقرر کردیے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ احمد چھٹہ، شوکت بسرا، فیصل حیات، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز، سلمان شاہ، ہاشم ڈوگر، عثمان سعید بسرا، ڈاکٹر زرقا اور عائشہ چوہدری بھی ترجمانوں میں شامل ہیں۔


وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔