پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 29 مئی 1988 ایک بہت ہی اہم تاریخ ہے۔ یہ وہ دن تھا جب ایک فوجی ڈکٹیٹر نے اچانک ہی ملک کے وزیراعظم کو برطرف کر دیا تھا۔
محمد خان جونیجو کی حکومت جانے کی بہت سے وجوہات تھیں ان میں ایک چھوٹی گاڑی بھی تھی۔
محمد خان جونیجو نے پارلیمان میں جا کر اعلان کر دیا کہ اب اعلیٰ افسران شاندار گاڑیاں نہیں استعمال کریں گے اور پاکستان میں بنائی گئی چھوٹی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی (جو کہ اس زمانے میں زیادہ تر سوزوکی ایف ایکس تھیں)۔ یہ تھی بات ’جرنیلوں کو چھوٹی سوزوکی میں بٹھانے کی‘۔