ایلیسنڈرا ایمبروسیو نامی ماڈل، جس سے روبرٹو کازانیگا آن لائن ڈیٹنگ کر رہے تھے، 50 سال کی کوئی اور خاتون نکلی۔
روبرٹو کازانیگا کا خیال تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر برازیلین ماڈل الیسندرا ایمبروسیو سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، حالانکہ وہ کبھی اس سے نہیں ملے تھے۔ جب بھی رابرٹو اس خاتون سے ملنے کی کوشش کرتا تو وہ بیماری جیسے کئی بہانے بنانے لگتی۔
ایک اطالوی ٹی وی چینل پر روبرٹو کازانیگا نے بتایا کہ 2008ء میں ایک دوست نے انہیں ایک لڑکی کا نمبر دیا جس کا نام ''مایا'' تھا۔ رابرٹو جلد ہی اس کی باتوں میں آگیا اور دھوکہ دہی کا نشانہ بنتا چلا گیا۔
View this post on Instagram
اس زبردست دھوکے کے بعد رابرٹو کازانیگا نے کہا ہے کہ میں اس فراڈ کی وجہ سے بہت زیادہ قرض میں ڈوب چکا ہوں، اس صدمے سے نکلنا میرے لیے آسان نہیں ہے۔ رابرٹو کے مطابق اب تک کروڑوں روپے کی رقم اس خاتون کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر چکے ہیں۔
رابرٹو کازانیگا نے بتایا کہ اسے اس عورت کی آواز سے پیار ہو گیا تھا، اس لیے وہ روز اس سے بات کرتا تھا۔ جب معاملہ سامنے آیا تو معلوم ہوا کہ اس دھوکے میں 3 لوگ ملوث ہیں۔
View this post on Instagram
اسے رابرٹو کازانیگا کے دوست مینویلا نے بھی دھوکہ دیا جس نے مبینہ ماڈل کا نمبر شیئر کیا۔ اس کے علاوہ مینویلا کا بوائے فرینڈ فرانسیسی ہے اور سارڈینیا سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون جس کا نام والیریا ہے، جس نے فون پر الیسنڈرا ہونے کا بہانہ کیا۔