Get Alerts

لیجنڈری اداکار فردوس جمال کو ان کے بچوں نے گھر سے کیوں نکال دیا؟

اب حال یہ ہے کہ پاکستان کے دلیپ کمار اور لیجنڈری فنکار فردوس جمال ایک چھوٹے سے بوسیدہ، ٹوٹے پھوٹے اور خستہ حال گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ان کے بچے انہیں پیسے بھی نہیں دے رہے اور وہ 70 برس کی عمر میں اپنا خرچ خود اٹھا رہے ہیں۔

لیجنڈری اداکار فردوس جمال کو ان کے بچوں نے گھر سے کیوں نکال دیا؟

حد سے زیادہ شراب پینے، شراب میں دُھت ہو کر نماز پڑھنے، اپنی بیوی کو گالیاں دینے، انہیں مارنے پیٹنے اور بچوں کے ساتھ بھی ایسا رویہ رکھنے اور اہلیہ کے خلاف ٹی وی پروگرام میں بیان دینے کی وجہ سے فردوس جمال کو ان کے بیوی بچوں نے گھر سے ہی نکال باہر کیا ہے۔ فردوس جمال کو بیوی بچوں کی جانب سے گھر سے نکالنے کی یہ وجوہات فنکار برادری نے آف دا ریکارڈ اور آن دا ریکارڈ بیان کی ہیں۔

اب حال یہ ہے کہ پاکستان کے دلیپ کمار اور لیجنڈری فنکار فردوس جمال ایک چھوٹے سے بوسیدہ، ٹوٹے پھوٹے اور خستہ حال گھر میں رہنے پر مجبور ہیں۔ ان کے بچے انہیں پیسے بھی نہیں دے رہے اور وہ 70 برس کی عمر میں اپنا خرچ خود اٹھا رہے ہیں۔ اور وہ بھی ان حالات میں کہ پہلے ہم ٹی وی نے ان پر پابندی لگائی اور پھر پوری ڈرامہ انڈسٹری نے ہی ان کا بائیکاٹ کر دیا۔ رہے ان کے بیٹے تو وہ اس قدر نفرت کرنے لگے اپنے والد سے کہ وہ ان کی شکل بھی دیکھنے کو تیار نہیں۔

اسی لیے تو جب فردوس جمال نے ہمایوں سعید پہ تنقید کی تو ان کے دونوں بیٹے ہمایوں سعید کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ ہمایوں سعید کی حمایت میں کھل کے سامنے آ گئے۔ سوشل میڈیا پر اپنے والد کے خلاف پوسٹ لگائی اور ہمایوں سعید کو لیجنڈ قرار دیا۔ اب کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھلے کچھ بھی وجوہات ہوں، مگر سگی اولاد کو اپنے 70 برس کے بوڑھے والد کے ساتھ یہ سلوک نہیں کرنا چاہیے تھا۔ لیکن کہتے ہیں نا کہ؛

؎ وقت کرتا ہے پرورش برسوں

حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے بیوی بچوں نے بالکل ٹھیک کیا بلکہ ہم تو آپ کو صرف یہ بتا رہے ہیں کہ انہوں نے آخر یہ انتہائی قدم اٹھایا تو اٹھایا کیوں؟ اصل میں فردوس جمال کھلے عام بھی اپنے بیٹوں اور تو اور اپنی بیوی کے متعلق بھی نازیبا باتیں کر چکے ہیں۔ انہوں نے پچھلے ماہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ان کی غلط وقت پہ غلط عورت اور غلط لوگوں میں شادی ہوئی۔ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔ انہیں ایک آرٹسٹ کی ضرورت تھی۔ ان کے سسرال والے اور اہلیہ ان کے فن کے لیے ٹھیک لوگ نہیں ہیں۔ اسی غلط شادی نے انہیں تنہائی پسند بنا دیا، بیمار کر دیا۔ اگر ان کی کسی فنکارہ سے شادی ہوئی ہوتی تو ان کا فن مزید نکھرتا۔

اور وہ یہیں نہیں رکے بلکہ کہا کہ اسے چاہے سب سے بڑا پچھتاوا سمجھ لیں یا پھر المیہ کہ انہوں نے جنہیں اپنا سمجھا، جن کے لیے قربانیاں دیں وہ ان کے اپنے ثابت نہیں ہوئے۔ یعنی انہوں نے بیوی بچوں کو اپنا ماننے سے ہی انکار کر دیا۔ بس پھر کیا تھا، اس کے بعد تو ان کے دونوں بیٹوں نے کہا Enough IS Enough۔ ابا جی! اب بستر بوریا اٹھائیں اور نکلیں ہمارے گھر سے۔ ساتھ ہی انہوں نے ان پر یہ بھی پابندی لگائی کہ وہ انہیں ملنے ان کے گھر بھی نہیں آ سکتے۔ بلکہ کچھ ایکٹرز تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے والد سے تعلق ہی توڑ دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ فردوس جمال کے گھر آنے پر پابندی لگائی گئی ہو۔ فردوس جمال خود بتا چکے ہیں کہ پشاور میں ان کے رشتے داروں اور سگی خالہ نے بھی ان کے گھر آنے پہ پابندی لگا دی تھی۔ رہی بات ایکٹرز کمیونٹی کی تو وہ وڈیو بنا بنا کے کہہ رہے ہیں کہ فردوس جمال سیٹ پر شراب پی کر لڑائی جھگڑا کرتے ہیں۔ وہ خواتین ایکٹرز کے متعلق نہایت گھٹیا باتیں کرتے ہیں۔ ایک بار تو انہوں نے ایک ایکٹریس کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ تم تو ڈرامہ انڈسٹری میں کمپرومائز کر کے آئی ہو۔ اس بات پر وہ ایکٹریس تو لڑی ہی لڑی، ساتھ ہی اداکارہ ریشم نے بھی فردوس جمال کی خوب کلاس لی تھی۔