Get Alerts

''شہباز شریف کو کہا ہے پیسے دے کر مسئلہ ختم کریں''

''شہباز شریف کو کہا ہے پیسے دے کر مسئلہ ختم کریں''
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کو مشورہ دیا ہے کہ پیسے دے کر مسئلہ ختم کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شيخ رشيد نے سياسی حالات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شريف اور آصف زرداری اپنی اننگز کے آخری اوورز کھيل رہے ہيں۔

وزیر ریلوے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شہباز شریف سے رابطہ ہے اور انہیں رقم دے کر مسئلہ ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔