Get Alerts

ہراسگی کا معاملہ رپورٹ کرنے کی سزا، طالبعلم کو کراچی کی مشہور جامعہ آئی بی اے سے نکال دیا گیا

ہراسگی کا معاملہ رپورٹ کرنے کی سزا، طالبعلم کو کراچی کی مشہور جامعہ آئی بی اے سے نکال دیا گیا
انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( آئی بی اے) کی انتظامیہ نے دوغلے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فی میل سٹاف کو ہراساں کرنے کا معاملہ اٹھانے والے طالبعلم کو ہی یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔

محمد جبرائیل نامی یہ طالبعلم انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن میں بی ایس اکنامکس کا سٹوڈنٹ تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں اس کیخلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ اقدام سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور براڈ کاسٹ میڈیا پر ادارے کو بدنام کرنے کا باعث بنا۔



نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد جبرائیل نامی طالبعلم نے اس معاملے پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ کو ادارے کیخلاف احتجاج کیلئے اکسایا اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بنا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طالبعلم پر جو بھی الزامات لگے وہ اس میں قصوروار پائے گئے ہیں، اس لئے ڈسپلنری کمیٹی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اسے فوری طور پر ادارے اور ہاسٹل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔