Get Alerts

پیمرا کا اب تک نیوز کو متنازع پروگرام نشر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس

پیمرا کا اب تک نیوز کو متنازع پروگرام نشر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس
پیمرا نے نجی ٹی وی اب تک نیوز کو غیر ذمہ دارانہ پروگرام نشر کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں چینل انتظامیہ کو سات روز میں جوابدہی کا حکم دیا گیا ہے۔

اب تک نیوز کے ایک پروگرام میں ایک خاتون وکیل سیفی علی خان نے کہا کہ مجھے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میڈم مجھے انصاف نہیں ملتا تو میں انہیں کہتی ہوں کہ قیامت تک ملے گا بھی نہیں۔ اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناانصافی اور ہماری جوڈیشری کا بیڑہ غرق اس دن ہوگیا تھا جس دن سیدہ فاطمۃ الزہرہ انصاف لینے دربار گئیں اور انہیں انصاف نہیں ملا اور  انکی گواہی کو جھٹلایا گیا۔

https://twitter.com/IhsanMarwat_786/status/1222703393933791232?s=20

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس جوڈیشری کا اسی دن بیڑہ غرق ہوگیا تھا.

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ جس چینل پر اس خاتون نے ایسی باتیں کی ہیں اسے بین کیا جائے اور اس خاتون کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اس موقع پر سوشل میدیا صارفین نے پیمرا کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ پیمرا سیاسی ادارہ بن چکا ہے۔ جو چینل جو چاہتا ہے بول دیتا ہے لیکن پیمرا نوٹس نہیں لیتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے چینل پر پابندی اور اس خاتون کا وکالت کا لائسنس کینسل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/UmmEHasSnain/status/1222484422550806529?s=20