Get Alerts

کرونا وائرس میں تیزی: آئسولیشن سینٹرز کم پڑنے کا خدشہ مزید سینٹرز بنانے کے لیے 59 کروڑ مانگ لیئے گئے

کرونا وائرس میں تیزی: آئسولیشن سینٹرز کم پڑنے کا خدشہ مزید سینٹرز بنانے کے لیے 59 کروڑ مانگ لیئے گئے
وفاقی دارالحکومت میں مزید آئیسولیشن سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  جس کے لیئے وزارت قومی صحت کا وزیراعظم عمران خان کے نام مراسلہ سامنے آیا ہے۔ وزارت قومی صحت نے ساڑھے 59 کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لئے ہیں۔  خط میں کہا گیا ہے کہ آئیسولیشن سنٹرز میں مریضوں کیلئے 150 اضافی بیڈز میسر آئیں گے۔ نئے آئیسولیشن سنٹرز کیلئے اضافی فنڈز فراہم کئے جائیں۔ 

کرونا کے پیش نظر آئیسولیشن اسپتال کی استعدادکار بڑھانی ہے۔ آئیسولیشن اسپتال کی استعدادکار 50 سے 100 بیڈز کرنی ہے۔ آئیسولیشن اسپتال کیلئے 54 کروڑ روپے فنڈز درکار ہیں۔

فیڈرل جنرل اسپتال میں 100 بیڈز کا آئیسولیشن سنٹر قائم ہو گا۔ ایف جی ایچ میں طبی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ایف جی ایچ کیلئےطبی آلات این ڈی ایم اے فراہم کرے گی۔ فیڈرل جنرل اسپتال کیلئے 53 ملین روپے کے فنڈز درکار ہیں۔

وزارت صحت کی تکنیکی گرانٹ کی سمری ای سی سی بھجوانے کی تجویزوزیراعظم بطور انچارج وزیر سمری ای سی سی بھجوانے کی اجازت دیں