فواد چودھری نے ایک اور انقلابی مشن کا اعلان کر دیا

فواد چودھری نے ایک اور انقلابی مشن کا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر سائنس اپنی وزارت کے حوالے سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، فواد چودھری نے اب ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک روپےلیٹرمیں سستا، معیاری منرل واٹرتیار کر لیا گیا، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ منرل واٹر عام لوگوں کیلیےدستیاب ہوگا، پاکستان بھرکی تمام تحصیلوں سےپانی کے نمونے حاصل کرکےسروے مکمل کرلیاہے، تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا، پورے ملک میں سستا اورمعیاری پانی دستیاب ہوگا۔

وفاقی وزیر اس سے قبل بھی کئی منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں، وہ کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی عمل پیرا ہیں جبکہ انہوں نے اس سے قبل قمری کیلنڈر بھی متعارف کرایا تھا جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے کافی تنقید کی گئی تھی۔