سوشل میڈیا پر وائرل متنازع تصاویر پر حریم شاہ کا موقف سامنے آ گیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

https://twitter.com/Hareemshah33/status/1210119008978120705?s=20

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔

https://twitter.com/mfams/status/1211631848918593536?s=20

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔


حریم شاہ

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کسی مرد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں تاہم آدمی کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

ٹوئٹر پر ہونے والی بحث میں چند صارفین نے حریم شاہ کی حفاظت کے حوالے سے بھی بات کی ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کا موازنہ قندیل بلوچ سے کرتے ہوئے انھیں خبردار کیا۔

صحافی اویس منگل والا نے لکھا کہ ’کوئی سمجھدار شخص حریم شاہ سے ملے اور انھیں سمجھائے۔ وہ اگلی قندیل بلوچ بننے کے راستے پر چل پڑی ہیں۔‘

https://twitter.com/nasirbuttuk/status/1211934641160171520?s=20

حریم شاہ کی طرف سے ویڈیوز جاری کرنے اور ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا مبینہ طور پر ان کے اور ان کی ساتھی صندل خٹک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔ ان کے ذریعے ان کے حقیقی نام اور دیگر تمام معلومات شائع کی گئی ہیں۔