Get Alerts

سیکیورٹی خدشات کے باعث حریم شاہ کا پاکستان چھوڑنے کا اعلان

۔ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت باکو میں موجود ہوں، کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی، تاہم مجھے اسکا علم تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری شیخ صاحب سے دو دن قبل بات ہوئی لیکن وہ مجھ سے کافی ناراض تھے، وزیر اعظم عمران خان کے متعلق کوئی بات نہیں کی، وہ ہمارے لیڈر ہیں اس لیے ان کے متعلق کوئی بات نہیں کر سکتی۔ انھوں نے بتایا کہ میرا صرف ٹک ٹوک والا اکاؤنٹ آفیشل ہے۔ سوشل میڈیا پر مجھ پر بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے جسکا میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتی۔ انھوں نے بتایا کہ میں ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کرونگی، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔انھوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق کال ریکارڈ بالکل درست ہے۔

عمران خان سے متعلق دھمکیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، میرے نام سے ٹویٹر اور فیس بک پر موجود اکاؤنٹس میرے نہیں ہیں، میں اس وقت باکو میں موجود ہوں اور میں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے، پاکستان واپس آؤنگی لیکن ابھی کوئی ادارہ نہیں ہے۔ سوال کیا گیا کہ کیا آپکا اور آپکی دوست صندل خٹک کے اصل نام کچھ اور ہیں؟ اس پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ یہ خبر درست ہے کہ ہمارے اصلی نام کچھ اور ہیں، اپنے فینز کے لیے یہ نام رکھے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل تھیں۔ تصاویر کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جب کہ صندل خٹک کا اصل نام صندل شمیم ہے



دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، بھارت اور چائنہ میں ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ اینکر نے جب ان سے حریم شاہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو فیاض الحسن چوہان نے پہلے تو حریم شا ہ کو پی ٹی آئی کی کارکن کہا اور بعد میں یہ کہنے لگے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔





واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ آج کل حکومت اور اس کے وزراء کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ ایک دن کسی کے ساتھ کوئی تصویر منظر عام پر آجاتی ہے تو دوسرے دن کسی وزیر کے ساتھ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی بھی ایک آڈیو کال وائر ہوئی تھی جس میں وہ حریم شاہ سے بات کرتے ہوئے اسے میڈیا سے دور رہنے کا کہ رہے ہیں۔


ساتھ ہی ساتھ آڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیاض الحسن چوہان ایک صحافی کو برا بھلا کہ رہے ہیں۔


https://twitter.com/Fereeha/status/1211954191696105472?s=20

آڈیو کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو بار بار یہ کہ کر سمجھا رہے تھے کہ میڈیا سے بات مت کیا کرو، تمہیں پتہ ہے یہ اینکرز ہوتے ہیں، ان کا کام ہے اگلے بندے کو پھنسانا۔ یاد رہے کہ حریم شاہ آج کل سرخیوں میں اپنی ٹک ٹاک کی وجہ سے ہیں جس میں وہ عموماََ پی ٹی آئی کے رہنماوں کے ساتھ نطر آتی ہیں۔ کبھی ان کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے تو کبھی فیاض الحسن چوہان۔


https://twitter.com/RashidNasrulah/status/1211613757291532294?s=20

https://twitter.com/Hareemshah33/status/1210119008978120705?s=20

https://twitter.com/mfams/status/1211631848918593536?s=20

حریم شاہ

یہ بھی واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کسی مرد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں تاہم آدمی کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

ٹوئٹر پر ہونے والی بحث میں چند صارفین نے حریم شاہ کی حفاظت کے حوالے سے بھی بات کی ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کا موازنہ قندیل بلوچ سے کرتے ہوئے انھیں خبردار کیا۔ صحافی اویس منگل والا نے لکھا کہ ’کوئی سمجھدار شخص حریم شاہ سے ملے اور انھیں سمجھائے۔ وہ اگلی قندیل بلوچ بننے کے راستے پر چل پڑی ہیں۔‘

https://twitter.com/nasirbuttuk/status/1211934641160171520?s=20

حریم شاہ کی طرف سے ویڈیوز جاری کرنے اور ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا مبینہ طور پر ان کے اور ان کی ساتھی صندل خٹک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔ ان کے ذریعے ان کے حقیقی نام اور دیگر تمام معلومات شائع کی گئی ہیں۔