Get Alerts

کرونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش، رضاکاروں کے اندارج کا آغاز

کرونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش، رضاکاروں کے اندارج کا آغاز
کرونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کے لیے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔


وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے کرونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کی آزمائش کے لیے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج شروع کردیا گیا ہے، کرونا ویکسین کی آزمائش کے لیے 20 ہزار افراد کا اندراج کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں، برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پر حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔


خیال رہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک کرونا کے حوالے سے سائنسدانوں کو مکمل کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے البتہ مختلف ممالک کی جانب سے مختلف ادویات کی انسانوں اور جانوروں پر آزمائش کی جا رہی ہے۔