انڈیا کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف '' کے کے'' ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارمنس کے بعد ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔ آنجہانی گلوکار کی عمر 53 برس تھی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ کے کے نے بالی ووڈ فلموں میں 2000 کے عشرے کے دوران ایک کے بعد ایک ہٹ گانا گایا، ان کے یہ گیت آج بھی پسند کیے جاتے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ کے کے کو کولکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مذکورہ نجی اسپتال نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کے کے کو اسپتال لانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
https://twitter.com/shubhankrmishra/status/1531706114798063617?s=20&t=jiKNEMxF-vZFwLpLvGNiKA
مغربی بنگال کے وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے گلوکار انوپن روئے نے کال کرکے بتایا کہ انہیں اسپتال سے اچھی خبریں نہیں مل رہیں، تاہم جب میں نے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کے کے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جس کے بعد میں اسپتال گیا۔
خیال رہے کہ کے کے نے پہلی ایلبم ’پل‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں گانوں پر توجہ دی۔
انہوں نے بلابسٹر فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا مشہورِ زمانہ گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، فلم ’دس‘ کا گیت ’دس بہانے‘، فلم ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹری‘ اور فلم ’وہ لمحے‘ کا مشہور گیت ’کیا مجھے پیار‘ ہے بھی گایا ہے۔
دہلی میں پیدا ہونے کے کے لائیو شوز کے دوران اپنی پرفارمنس کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔