زارا ترین کی ''ہالی ووڈ اداکار'' سے شادی کی تیاریاں، رسومات کا آغاز

زارا ترین کی ''ہالی ووڈ اداکار'' سے شادی کی تیاریاں، رسومات کا آغاز
پاکستانی اداکارہ زارا ترین کی ہالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ایکٹر فاران طاہر کیساتھ شادی کی رسومات کا آغاز ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ فاران طاہر پاکستانی نژاد امریکی ایکٹر ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان فلموں میں آئرن مین، دی جنگل بک، پکچر پرفیکٹ، چارلی ولسن وار، سٹار ٹریک، ٹورن، سکیپ پلان، مسٹر جونز ودیگر قابل ذکر ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zara Tareen (@ztareen)






زارا ترین کے کیرئر پر بات کی جائے تو انہوں نے بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے۔ اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ میں جلوے بکھیر چکی ہیں۔

فاران طاہر کی پیدائش لاس اینجلس میں ہی ہوئی تھی. وہ اب تک کم از کم 25 فلموں میں مختصر اور معاون کرداروں سمیت مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Zara Tareen (@ztareen)






انہوں نے 70 کی دہائی میں پی ٹی وی پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جا سکتا ہے۔

1989ء میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)






فاران طاہر اور اداکارہ زارا ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ونوں کی شادی کی تقریبات روایتی پاکستانی انداز میں ہو رہی ہیں اور ویڈیوز میں دیگر مہمانوں کوبھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ زارا ترین اور ان کی بہن اداکارہ حرا ترین نے مہنگی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیں، جن میں دلہن اور دولہا کو دیکھا جا سکتا ہے۔