2 افراد کے قتل کا الزام، پاکستانی نژاد برطانوی ٹک ٹاکر والدہ سمیت گرفتار

2 افراد کے قتل کا الزام، پاکستانی نژاد برطانوی ٹک ٹاکر والدہ سمیت گرفتار
پاکستانی نژاد برطانوی ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اس کی والدہ کو 2 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 11 فروری کو دونوں نے مبینہ طور پر ان افراد کو کار میں پیچھا کرنے کے بعد قتل کیا۔

22 سالہ مہک اور ان کی 45 سالہ والدہ نسرین بخاری اور 21 سالہ نتاشا اختر نامی ایک اور خاتون نے ایک کار کا پیچھا کیا اور گاڑی کے سڑک سے اترنے پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ محمد ہاشم اور ثاقب حسین کی موت واقع ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مہک، انسرین اور نتاشا اختر کے خلاف مقدمے کی سماعت ستمبر کے آخر میں شروع ہوگی جبکہ ان کی دوسری عدالت میں سماعت مارچ میں ہوگی۔
@maybvlogs so blessed to have her in my life, my mother, best friend and sister all in one ? #fyp #foryou #relatable #maybvlogs #relationship #mum #viral #crazy ♬ original sound - Racheltonga



ہاشم کے خاندان نے انہیں عاجزی پسند شخصیت قرار دیا جو اپنی ضرورتوں سے قطع نظر دوسروں کی مدد کرتا تھا۔ انتقال کے دن اس نے اپنے کزن ثاقب کو دوستوں سے ملانے کے لیے اپنے دادا کی گاڑی ادھار لی تھی۔

مقتول ہاشم کے والد سکندر حیات نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا صرف کزن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس نے ثاقب کو اس علاقے میں چھوڑنے کی پیشکش کی جہاں مہک اور نسرین رہتی تھیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ثاقب لیسٹر شائر میں کس سے ملنا چاہتے تھے۔
@maybvlogs Girl best- what?? #fyp #foryou #funny #maybvlogs #love #trend #crazy #viral #trend #content #xybzca ♬ original sound - C3



یاد رہے کہ مہک بخاری انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر "MaybVlogs" کے نام سے اکاؤنٹ رکھتی ہیں، جہاں وہ خوبصورتی اور فیشن سے متعلق مواد پوسٹ کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ان کے ایک لاکھ 28ہزار اور ٹک ٹاک پر 44 ہزار فالوورز ہیں۔