• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مئی 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

یہودیوں نے فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالل اسموترچ نے رواں ماہ بھی فلسطین سے متعلق نفرت انگیز بیان دیا تھا۔ انہوں نے فلسطین کے ایک قصبے کو مٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر کے بیان کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

نیا دور by نیا دور
مارچ 27, 2023
in خبریں
3 0
0
یہودیوں نے فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فلسطین میں مقدس مہینے رمضان کا آغاز اسرائیلی تشدد کے اضافے اور فورسز کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکتوں سے ہوا۔ مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو آگ لگا دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہودیوں کی جانب سے راماللہ کے علاقے سنیجل میں ایک گھر کو  اس وقت آتش زنی کا نشانہ بنایا گیا جب گھر کے مکین سو رہے تھے  جس میں میاں بیوی اور ان کے چاربچےتھے۔ انتہا پسند یہودیوں نے رات کے وقت گھر کی کھڑکی توڑ کر آتشی مواد اندر پھینکا۔

RelatedPosts

عراقی وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں نے اسرائیلیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا

میں وعدہ کرتی ہوں، میں اپنا خوبصورت فلسطین کسی کو بھولنے کی اجازت نہیں دوں گی: بیلا حدید

Load More

فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر پر آتش زنی کے حملے کا الزام یہودی دہشت گرد عناصر پر عائد کیا ہے۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ گھر کے مالک احمد اوشریح نے بتایا کہ وہ کھڑکی کے ٹوٹنے کی آواز سے بیدار ہوئے اور آگ کے شعلے پھیلنے سے پہلے اپنے چار بچوں اور بیوی کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

فلسطین پر اسرائیلی یہودیوں کے مظالم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ تاہم  حال ہی میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالل اسموترچ کے فلسطین اور اس کے لوگوں سے نفرت کے اظہار کے بعد سے یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دورے کے دوران ایک موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر نے فلسطین اور اس کے لوگوں کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ’کیا فلسطین کی کوئی تاریخ یا ثقافت ہے؟ کوئی بھی نہیں ہے، فلسطینی عوام نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘۔

اسرائیلی وزیر نے رواں ماہ بھی فلسطین سے متعلق نفرت انگیز بیان دیا تھا۔ انہوں نے فلسطین کے ایک قصبے کو مٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر کے بیان کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر کا بیان انتہا پسند، نسل پرست اور صیہونی نظریے کا حتمی ثبوت ہے اور یہ تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔

24 مارچ کو اسرائیلی فورسیز کی بیجا سختیوں اور پابندیوں کے باوجود ماہ مبارک رمضان میں ہزاروں افراد  نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد اقصیٰ میں جمع ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصی پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔

صیہونی فوج نے ان افراد کو بہانہ بنا کر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا اور مسجد میں گھس کر مسجد کی بے حرمتی بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اپنے مظالم چھپانے کےلئے مسجد میں موجود افراد کے موبائل فون ضبط کر لئے۔

8 مارچ کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آباد کاروں کی بہت بڑی تعداد نے اپنے مذہبی تہوار پوریم کے موقع پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات ادا کیں جب کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 6 فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو شدید زخمی کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہا پسند یہودی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی آباد کاروں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ عید پوریم کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر وہاں مذہبی رسومات ادا کریں۔

7 مارچ کو یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے پر واقع نابلس شہر کے جنوب کے قصبے حوارہ کے رہائشیوں اور دکانوں پر حملہ کیا تھا جب کہ اسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں اور گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 10 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی مسلح شخص نے دواسرائیلیوں کو گولی مارکرہلاک کر دیا اوراس کے جواب میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی قصبے میں ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا اور ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔

گزشتہ ایک سال کے دوران میں اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں ہزاروں گرفتاریاں کی ہیں اور جنگجوؤں اورشہریوں سمیت 200 سے زیادہ فلسطینیوں کوشہید کردیا ہے جبکہ فلسطینیوں کے مختلف حملوں میں 40 سے زیادہ اسرائیلی اور تین یوکرینی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں مشرقی یروشلم اور غزہ سمیت مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا اور تب سے وہ مقبوضہ زمینوں پر لاکھوں اسرائیلیوں کی رہائش کے لیے بستیاں تعمیر کر رہا ہے۔

Tags: IsraelJewsMuslimsPalestinePalestinianRamallah
Previous Post

پی ٹی آئی کی 60 سے زائد ریلیوں کو آئی ایس آئی ٹیکنیکل ونگ نے سپانسر کیا، صحافی کا دعویٰ

Next Post

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نیا دور

نیا دور

Related Posts

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

"پی ٹی آئی کی ‘حقیقی آزادی’ کی تحریک بغاوت تھی، سزا بھگتنی پڑے گی”

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن 'حقیقی آزادی' کی تحریک چلا رہے تھے۔ اگر ان کی آزادی حاصل کرنے کی تحریک...

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

فاشسٹ حکومت کا ایجنڈا پی ٹی آئی کو کچلنا ہے: عمران خان

by نیا دور
مئی 29, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...

Load More
Next Post
سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

عمران خان کی ‘سیفٹی’ ریڈ لائن سلیم جعفر کا آخری اوور ثابت ہوئی

by منصور ریاض
مئی 29, 2023
0

...

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

سیاست دان ہی نہیں، عمران کے حمایتی جرنیل اور جج بھی سزا کے مستحق ہیں

by طالعمند خان
مئی 29, 2023
0

...

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

عمران جرنیلوں کے لئے گلے میں پھنسی ہڈی بن گئے، نہ نگلے بنے ہے اور نہ اُگلے

by رضا رومی
مئی 22, 2023
1

...

Shia Teachers Killings Kurram

کرم فرقہ وارانہ فسادات: ‘آج ہمارا بچنا مشکل ہے’

by رفعت اللہ اورکزئی
مئی 16, 2023
0

...

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان گوگی عمران خان دور حکومت میں کتنی بااثر تھیں؟

by خضر حیات
مئی 8, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Visit our sponsors. You can find many useful programs for free from them
 Visit