بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے، میڈیا رپورٹس: پاک فوج ہائی الرٹ:

بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں ہے، میڈیا رپورٹس: پاک فوج ہائی الرٹ:

پاکستانی  الیکترانک میڈیا نے بھارت میں واقع ان کے مبینہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے  کہ لداخ اور دو کلم میں ہزیمت کے بعد اندورنی اور بیرونی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے، بھارت پلوامہ کی طرز پر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری کررہا ہے۔


اس قبل 2016 میں بھی بھارت نے ناکام سر جیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا اور 26 فروری 2019کو بھی بھارت نے ایک ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارت سرحدی  کارروائی یا  یاسرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے، بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، کسانوں کے احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم اور عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کر رہا ہے جس کے باعث مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔



 یاد رہے کہ اس وقت بھارت میں پنجاب اور ہریانہ کے کسان مودی حکومت کے خلاف نئے قوانین کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں اور ہڑتال پر ہیں۔ جس کو بھارتی میڈیا کے ایک مخصوص حصے نے  بھارتی حکومت کی شہہ پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی خفیہ سرگرمیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔