بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے اے آر وائے کے پروگرام میں اینکر کاشف عباسی نے جو خبر چلائی ہے، وہ سراسر جھوٹ ہے، میں اپنی جماعت کے فیصلوں کی پابند ہوں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ایم این اے روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ میں نہ تو کسی وزیر سے ملی ہوں اور نہ ہی میں نے تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
میرے بارے میں اے آر وائی جو خبر چلائی وہ سراسر جھوٹ ہے ابھی تک کسی منسٹر سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے، بی اے پی رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان pic.twitter.com/b35kHO950q
— NayaDaur Urdu (@nayadaurpk_urdu) March 29, 2022
روبینہ عرفان کا کہنا تھا کہ ” اوور مائی ڈیڈ باڈی” میں مر کر بھی کبھی تحریک انصاف کو عدم اعتماد پر ووٹ نہیں دوں گی۔ اگر میرے خلاف اس طرح کے غلط بیانات جاری کئے جائیں گے اور اس کی تردید نہیں کریں گے تو میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، عدالت اور بلوچ جرگے میں یہ معاملہ لے کر جائوں گی۔