اینکر پرسن عمران ریاض اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار

اینکر پرسن عمران ریاض اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار
اینکر پرسن عمران ریاض کو اسلام آباد انٹر چینج سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ بدھ کو ہونے والی اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی پیشی کے لئے آ رہے تھے۔

https://twitter.com/sherinzada/status/1544379986160803850?s=20&t=UNY9twtI7rAwEcpnR1LVow

ہم نیوز سے منسلک صحافی شیرین زادہ نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے وقت کئی پولیس موبائل موجود تھیں۔ پولیس ان کو اٹک کی طرف لے جا رہی تھی۔ "میں بھی ان کے ساتھ ہوں۔ ہم موبائل گاڑیوں کا تعاقب کر رہے ہیں"۔

https://twitter.com/EPropoganda1/status/1544385169892728832?s=20&t=7eEJVttHm2fhhmuXgc2WMQ

دوسری جانب پولیس نے بھی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف پنجاب کے ضلع اٹک میں مقدمہ درج ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے. رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں.

https://twitter.com/Asad_Umar/status/1544382891785846785?s=20&t=7eEJVttHm2fhhmuXgc2WMQ

فرخ حبیب نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ اختلاف رائے کو ایسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ جو آپ کو یہ مشورے دے رہا وہ آپ کا دوست نہیں دشمن ہے۔

فواد چودھری نے لکھا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پریس کلبوں کے سامنے ملک بھر میں عمران ریاض خان کی گرفتاری اور آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش کے خلاف احتجاج کریں گے۔