• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘ارجنٹائن کا فٹ بال پاکستان کی 70 کی دہائی کی ہاکی ٹیم سے متاثر ہے’

1978 میں ارجنٹائن دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی میزبانی کر رہا تھا۔ ہاکی ورلڈ کپ مارچ 1978 میں بیونس آئرس میں شروع ہوا اور فٹ بال ورلڈ کپ جون 1978 میں ہوا۔پاکستان نے فائنل میں ہالینڈ کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ جیتا۔

نیا دور by نیا دور
نومبر 29, 2022
in خبریں
16 0
0
‘ارجنٹائن کا فٹ بال پاکستان کی 70 کی دہائی کی ہاکی ٹیم سے متاثر ہے’
19
SHARES
89
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سیزر لوئس مینوتی ارجنٹائن کے سابق فٹ بال مینجر، کوچ اور کھلاڑی ہیں جن کے سر پر ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے 1978 فیفا ورلڈ کب جیتنے کا سہرا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی جیت پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھیلنے کی مہارتوں کی بدولت ہے۔

حال ہی میں قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی ٹیم کو سعودی عرب کی ٹیم سے تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ٹیم نے کھیل میں “کم بیک” کرتے ہوئے اگلے میچ میں میکسکو کو 2-0 سے شکست دی۔

RelatedPosts

‘عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا’

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

Load More

نجی نیوز چینل کے سپورٹس پروگرام میں سپورٹس اینالسٹ ریحان الحق نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجنٹائن کے سابق فٹ بال کوچ سیزر لوئس مینوتی المعروف ایل فلاکو  نے یہ اعتراف کیا تھا کہ 1978 کے فیفا ورلڈ کپ کی جیت پاکستانی ہاکی ٹیم کے مرہون منت ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھیلنے کی تکنیکی مہارتوں کا بہت گہرا مشاہدہ کیا بلکہ اپنی فٹ بال  ٹیم میں بھی اس اسٹریٹیجی کو لاگو کیا۔

مینوتی کی فلاسفی یہ تھی کہ جیسے پاکستانی ہاکی ٹیم فلینکس پر “اوورلوڈ” کی صورتحال بنا رہی تھی ۔ اگر ایک فلانک پر دائیں طرف جا ئیں تو اس صورت میں وہ تکون بناتے تھے جس میں ٹیم کاسینٹر فارورڈ ، فل بیگ اور  ایک سے دو مِڈ فیلڈر بھی دائیں طرف کے اینگل پر جائیں گے اور پاسنگ لینز کو کور کریں گے۔ اور پاکستان ٹیم کی اسٹریٹیجی تھی کہ جب سارا دباو ایک سائیڈ پر ہو جاتا تھا تو  ایک رنر دوسری سائیڈ سے آتا تھا تو بال ٹرائی اینگل والی سائیڈ سے رنر کو پاس کیا جاتا۔ مینوتی اس تکنیک سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے میچ میں اس تکنیک کا استعمال کیا اور جب ورلڈ کپ جیتے تو انہوں نے اس وقت کے پاکستانی ہاکی ٹیم کے مینجر  عبدالوحید خان کو خط لکھا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی جیت آپ کی ہاکی ٹیم کی جارحانہ اٹیکنگ تکنیک سے متاثر ہے۔

واضح رہے کہ 1978 میں ارجنٹائن دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی میزبانی کر رہا تھا۔ ہاکی ورلڈ کپ مارچ 1978 میں بیونس آئرس میں شروع ہوا اور فٹ بال ورلڈ کپ جون 1978 میں ہوا۔پاکستان نے فائنل میں ہالینڈ کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ جیتا۔

ہاکی ورلڈ کپ کے دوران، عبدالوحید خان کے زیر انتظام اور اصلاح الدین کی قیادت میں پاکستان کی ایک شاندار ٹیم نے شاندار حملہ آور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ارجنٹائن کے فٹ بال مینیجر سیزر لوئس مینوتی پاکستان کی شاندار تکنیکی مہارتوں سے متاثر ہو گئے۔ ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے منیجر مینوٹی ہاکی ورلڈ کپ کے وسط میں آرام کے دن ذاتی طیارے میں پاکستان کے منیجر عبدالوحید خان کو ملنے پہنچے تھے۔ ارجنٹائن کے کوچ نے ہمیشہ مہارت اور تکنیک پر مبنی اسٹائلش، حملہ آور کھیل کی حمایت کی۔

Tags: ArgentinaFIFAfootballHockeyHockey World Cuppakistan
Previous Post

‘نیوٹرل’ ہونے کا اعلان سر آنکھوں پر مگر چند سوالوں کے جواب دیتے جائیں

Next Post

‘پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے’، اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا’

‘عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا’

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ...

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے لائیو پروگرام میں اینکر بینش سلیم سے بدزبانی کی اور غیر...

Load More
Next Post
‘پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے’، اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

'پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے'، اپوزیشن نے ہر حربہ استعمال کرنے کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In