افغانستان کے حالات پھر جنگ کی طرف گامزن؟

افغانستان کے حالات پھر جنگ کی طرف گامزن؟
افغان طالبان نے کابل حکومت کیساتھ قیدیوں کی رہائی پر تنازع کے بعد مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان طالبان کے 5 ہزار قیدی رہا نہ کرنے پر ہوا۔ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ طالبان اور امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل کرے اگر ایسا نہ ہوتا تو ایک بہت بڑی جنگ ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر افغان قوم کی شکست ہوگی اور امن کی امید جو نظر آرہی ہے وہ بجھ جائے گی۔ پاکستان اور افغان حکومتوں کو بھی چاہیے کہ وہ آپس میں رابطے بہترکریں کیونکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم دونوں طرف بسنے والی عوام کو الگ نہیں کرسکتے ان کے پاس میں گہرے رشتے ہیں دونوں اطراف سے لوگ ایک دوسرے کے جرگوں میں بھی شامل ہوتے ہیںَ