کیا باچا خان غدار تھے؟

کیا باچا خان غدار تھے؟
خان عبدالغفار خان عرف باچا خان 6 فروری 1890 کو چارسدہ، ہندوستان میں عثمان زئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام بہرام خان تھا جو کہ ایک زمیندار تھے۔ خان عبدالغفار خان نے Edward’s Mission School سے تعلیم حاصل کی اور زمانہ سکول میں ایک ہونہار طالبِ علم تھے۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن والدہ کی مخالفت پر ارادہ ترک کرتے ہوئے اپنے والد کی زمینوں پر کام شروع کر دیا۔

1910 میں انہوں نے اپنی زمین پر ایک مدرسہ بنایا۔ 1911 میں وہ حاجی صاحب آف ترنگزئی کی قیادت میں پشتونوں کی آزادی کی تحریک میں شامل ہو گئے لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 1915 میں برطانوی راج نے ان کے مدرسے پر پابندی عائد کر دی۔