میڈیا کے متعلق نئے قوانین پر گفتگو

میڈیا کے متعلق نئے قوانین پر گفتگو


کوئی بھی تنقید سے بالاتر نہیں ہے وہ چاہے حکومت ہو یا اپوزیشن، میڈیا کا کام ہی ریاست کی نگرانی ہے ہم ریاست کے کوئی ستون نہیں ہیں ہمارا کام ریاست کی ترجمانی کرنانہیں ہے، ہمارا کام عوام کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے، مرتضی سولنگی



کچھ سالوں سے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ن لیگ جب ان قوانین کو لیکر آئی تو پی ٹی آئی نے اس کی مخالفت کی، اب یہ لوگ اقتدار میں آکر وہی کام کررہے ہیں، یہ قوانین نئے نہیں، سیکشن انڈر 37 پیکا کے اندر قوانین نوٹی فائز ہوئے ہیں، فریحہ عزیز



ویسے تو انڈیا کو بہت برا بھلا کہا جاتا ہے مگر جب ان کے غلط کام ان کو سوٹ کرتے ہیں اور یہاں بھی حکومت کے لوگ انہیں اپنالیتے ہیں، اردگان کی مثالیں دی جاتی ہیں انکا ماڈل بھی یہی ہے کہ منہ پر تالیں لگا کر ڈویلپمنٹ کرو، رضا رومی



جو قوانین انہوں نے بنائے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے اس سے واضع ہوتا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ اکانومی اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی سمجھ نہیں ہے، اس ایکو سسٹم میں کونسی کمپنیاں ہوتی ہیں ان کے کیا رول ہیں حکومت کو ان سب چیزوں کی سمجھ نہیں ہے، انعم ملکانی