Get Alerts

قرض کیوں نہیں دیا؟ شہری نے غصے میں بینک کو آگ لگا دی

قرض کیوں نہیں دیا؟ شہری نے غصے میں بینک کو آگ لگا دی
بھارت کے ایک شہری نے قرض کی درخواست مسترد ہونے کے بعد غصے میں آکر بینک کو آگ لگا کر نذر آتش کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر ہاویری میں پیش آیا جہاں 9 جنوری کو قرض کی درخواست مسترد ہونے پر 33 سالہ وسیم حضارت نامی شخص نے بینک کو آگ لگا دی۔
وسیم نامی اس انڈین شہری نے گذشتہ سال دسمبر میں 16 لاکھ بھارتی روپے قرض کیلئے سرکاری بینک میں درخواست دی تھی تاہم کاغذات اور بینک کی پالیسی پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے اس کی درخواست مسترد کردی گئی۔
بینک کی جانب سے قرض کی درخواست مسترد ہونے پر وسیم کو غصہ آیا اور وہ اتوار کے روز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر برانچ میں داخل ہوا اور پیٹرول چھڑک کر عمارت کو آگ لگادی۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر فائر فائٹرز نے بینک پہنچ کر آگ بجھائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں مالیت کے کمپیوٹرز، پنکھے، پرنٹرز، کیش گنتی کرنے والی مشینیں اور لائٹس کو نقصان پہنچا۔پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔