بولی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان نے زندگی کی 58 بہاریں دیکھ لیں. اپنی سالگرہ کے موقع پر سپر سٹار نے بلاک بسٹر فلم پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد رواں سال اپنی تیسری فلم ’ ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔
کنگ خان کے مداحوں کو فلم ڈنکی کی ایک جھلک کا بے صبری سے انتظار تھا جسے فلمساز راجکمار ہیرانی نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک تحفے کی صورت میں دیا ہے۔
A story of simple and real people trying to fulfill their dreams and desires. Of friendship, love, and being together… Of being in a relationship called Home!
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2023
A heartwarming story by a heartwarming storyteller. It's an honour to be a part of this journey and I hope you all come… pic.twitter.com/AlrsGqnYuT
ٹیزر کا آغاز سیاہ لباس میں ملبوس مردوں اور عورتوں کے ایک گروپ سے ہوتا ہے جو ایک صحرا کو پار کر رہے ہیں جبکہ انہیں پیچھے سے ایک شارپ شوٹر نے اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے۔
ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوستوں کا ایک گروپ ہے جو لندن میں کام کرنے اور رہنے کی امید رکھتے ہیں. ان گروپ میں شاہ رخ خان اپنے دوستوں کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دو دیگر شامل ہیں۔
ڈنکی‘ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ، راج کمار ہرانی اور جیو سٹوڈیوز کی مشترکہ پیشکش ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کریں گے۔ فلم میں دیا مرزا، بومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اہم اداکار بھی نظر آئیں گے جبکہ وکی کوشل بھی ہیں۔ فلم کی عکس بندی بوڈاپیسٹ، متحدہ عرب امارات اور مقبوضہ کشمیر جیسے متعدد مقامات پر کی گئی۔ اسے 21 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیٹ فلکس پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ' جوان' ریلیز کر دی گئی۔
نیٹ فلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ وہ اب جوان کو نیٹ فلکس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
Birthday Jawan ka hai par gift sab ke liye ????We're good to go!
— Netflix India (@NetflixIndia) November 1, 2023
Jawan (the extended cut) is now streaming in Hindi, Tamil and Telugu, only on Netflix pic.twitter.com/SBNBM9hBFB
آٹلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مبینہ طور پر تقریباَ 300 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنائی گئی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔
جوان میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر فلم جوان کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے گئے ہیں جو کہ سینما میں نہیں دکھائے گئے۔