قومی کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورہ پر ہے اور یہ عالمی وبا کے دوران اسکا پہلا دورہ ہے۔ جب کہ اسکے کچھ کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہیں۔ اب اس حوالے سے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑی گراؤنڈ سے ہوٹل اور ہوٹل سے گراؤنڈ تک ہی محدود رہنے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں اور انکی آپس میں لڑائی کا بھی خدشہ ہے۔
انضمام نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کو گراؤنڈ پر تو اتنے بڑے چیلنج کا سامنا نہیں ہوگا کیوں کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے، لیکن گراؤنڈ سے باہر چیلنج کا سامنا ضرور رہے گا ۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے کرکٹرز کا ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔