اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہوں گے

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہوں گے
اپوزیشن پارٹیوں کے تحریک اںصاف حکومت کے خلاف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی رہنمائی اب مولانا  فضل الرحمٰن کریں گے۔ اس کا فیصلہ تحریک میں شامل پارٹیوں کے رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ میں ہوا ہے۔ اس میٹنگ میں نواز شریف، بلاول بھٹو، اختر مینگل سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں رکھا گیا ہے۔ اس تحریک میں حکومت کے خلاف احتجاج میں مرحلہ وار شدت لائی جائے گی۔ جس میں آخری سلسلہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا۔ یاد رہے کہ تحریک کا مقصد اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔ 

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بھی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مسلسل نشانے پر لیا ہوا ہے اور انکا کہنا ہے کہ انکا مقابلہ  وزیر اعظم عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے۔