Get Alerts

مریم نواز کو ضمانت کے بعد اب تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟

مریم نواز کو ضمانت کے بعد اب تک رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز کے ضمانتی مچلکے بروقت جمع نہ کرائے جا سکے جس کی وجہ سے ان کی آج رہائی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے لیگی وکلا نے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ مریم نواز کی ضمانت سے متعلق تمام دستاویزات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے رجسٹرار سے درخواست کی کہ ضمانتی مچلکے وصول کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے وکلا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی عدالتوں کا وقت دوپہر تین بجے تک ہے، اب مریم نواز کے ضمانتی مچلکے کل ہی جمع ہوں گے۔ احتساب عدالتوں کے تمام ججز جا چکے ہیں۔

نواز شریف نے ڈسچارچ ہونے کے باوجود ہسپتال سے جانے انکار کردیا

نواز شریف کا اسپتال سے جانے سے انکار، آج رات سروسز میں ہی رہیں گے. مریم نواز کے روبکار جاری نہ ہونے پر نوازشریف نے سروسز اسپتال میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے.نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اور بھائی شہباز شریف اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے.نواز شریف آج رات سروسز ہسپتال میں ہی رہیں گے..شریف سٹی میڈیکل اسپتال کی ایمبولینس بھی سروسزاسپتال سےواپس چلی گئی.

https://twitter.com/SafdarH74299575/status/1191733659814047746?s=20

واضح رہے کہ نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے ، اور وہ آج رات ہسپتال میں ہی گزاریں گے ، اپنی بیٹی مریم کے ساتھ ہی کل واپس گھر جائیں گے.

مریم نواز کے روبکار جاری  نہ ہونے کے معاملے پر ن لیگ کے ورکرز اور صحافی تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/ruby_zia/status/1191734383826345984?s=20

https://twitter.com/fayyazleghari6/status/1191734334585221126?s=20

https://twitter.com/arshad_Geo/status/1191701402655117312?s=20

https://twitter.com/asmashirazi/status/1191692834639941633?s=20

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے اور پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا ملزمہ پر 2 ارب منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا۔ نصیر عبداللہ لوتھا نے شیئرز کیلئے رقم بھیجی۔ چودھری شوگر ملز کو نامزد نہیں کیا گیا تھا۔ چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹس استعمال ہوتے رہے، پاناما پیپرز میں چودھری شوگر ملز مرکزی مدعا نہیں رہا۔

یاد رہے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 8 اگست کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا، نیب کی جانب سے مریم نواز پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔ مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست دی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا مریم نواز کا چودھری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا، ایک عرصے سے مریم نواز کے پاس ملز کے کوئی شیئرز نہیں ہیں۔