آصف زرداری درخواست ضمانت پر دستخط سے انکاری؟

آصف زرداری درخواست ضمانت پر دستخط سے انکاری؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکر نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری کے اہلخانہ اور وکلاء نے ان پر بہت زورڈالا ہے کہ وہ صحت کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست پر دستخط کر دیں تاہم وہ مسلسل انکاری ہیں۔

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1191756710416986112?s=20

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف جیسی سہولیات کا مطالبہ کردیا۔ پی پی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے یہ مطالبہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اور کہا کہ حکومت آصف زرداری کو مکمل علاج کی سہولت نہیں دے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق سابق صدر کی حالت ٹھیک نہیں، انہیں دل کا عارضہ اور کمر کے مہروں کا مسئلہ ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت آصف زرداری کو نوازشریف جیسی طبی سہولیات فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مجبور کررہی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ایسے اقدامات کرے جو وہ نہیں کرنا چاہتی۔ قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی انتخابات ہوں، وہ جمہوریت کے مطابق ہوں۔

دوسری جانب  پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہ ہونے پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پیر کو آصف زرداری کی ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہ تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے، سابق صدردو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں