حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 513 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی ہے جس میں سے فعال کیسز 9 ہزار 132 ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 32 ہزار 325 ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار553 افراد کورونا کوشکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔