عاصم باجوہ ہماری طرح اب سویلین ہےاسےبھی نیب سےاسی طرح مستفیدہوناچاہیئےجیسےہم ہوئے: شاہد خاقان عباسی

عاصم باجوہ ہماری طرح اب سویلین ہےاسےبھی نیب سےاسی طرح مستفیدہوناچاہیئےجیسےہم ہوئے: شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم باجوہ ہماری طرح اب سویلین ہےاسےبھی نیب سےاسی طرح مستفیدہوناچاہیئےجیسےہم ہوئے۔ ُان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کابیانیہ ایک ہےملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ کےتمام صوبوں کےتمام چیپٹرزکامشترکہ فیصلہ ہےمیاں صاحب کاجب تک علاج مکمل نہیں ہوتاانہیں واپس نہیں آناچاہیئے۔ اسکے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

لاہور میں ہونے والی آج کی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنماوں نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو درخواست کی جائے گی کہ ڈاکٹرز کی اجازت ملنے تک وہ اپنا علاج جاری رکھیں اور علاج مکمل کروانے کے بعد ہی واپس آئیں ۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک گئے تو کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں علاج کی سہولتیں معطل رہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف کی صحت پر عدلیہ بھی ان چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھے گی ۔نواز شریف نے اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر قانون کی عملدرای کے لئے وطن واپس آئے تھے ۔ جوں ہی ڈاکٹروں نے ان کے مکمل علاج کا سرٹیفکیٹ دیا تو وہ فورا واپس آ جائیں گے۔