عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ایک رہنما کا فوجی اسٹیبلشمنٹ کے درمیانے لیول کی قیادت سے رابطہ ہوا۔ مذکورہ رہنما سے عمران خان کی گارنٹی مانگی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے سمیت پارٹی کا کوئی بھی رہنما یہ گارنٹی نہیں دے سکتا، وقارستی
اگرچہ آرمی چیف کو الیکشن کروانے سے متعلق مشورے تو دیے جا رہے ہیں مگر میری اطلاعات کے مطابق فوجی قیادت فی الحال کسی بھی طرح کی دخل اندازی نہیں کرنا چاہتی، اعجاز احمد
21 ارب روپے الیکشن کے لئے نکالنا کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ بنیادی طور پر مسئلہ رولز آف دی گیم کا ہے۔ پاکستان کو چارٹر آف اکانومی سے پہلے چارٹر آف سرٹینٹی کی ضرورت ہے کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں، مہتاب حیدر
ملک میں اس وقت گروپ بنے ہوئے ہیں۔ ایک گروپ میں عمران خان ہے، اسٹیبلشمنٹ کے کچھ چھپے ہوئے کردار ہیں، کچھ جج ہیں جن کی لائن عمران خان کے متوازی چلتی ہے۔ دوسری جانب حکومت ہے، بیرسٹر اویس بابر