کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدکاآخری حد تک ساتھ دیں گے،آرمی چیف

کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدکاآخری حد تک ساتھ دیں گے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آرمی چیف جنرل قمر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی (جی ایچ کیو) منعقد ہوئی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ پاک فوج نے مسئلہ کشمیر پر حکومت موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا شرمناک قبضہ قانونی قرار دینے کی حمایت کبھی نہیں کی، مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

https://twitter.com/Waqtnewstv/status/1158681021694533632?s=20

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔