1956 سے 2023 تک: پاکستان کبھی  آسٹریلیا میں کوئی سیریز نہیں جیتا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک  ٹوٹل 26 ٹیسٹ سیریز ہو چکی ہیں جس میں پاکستان نے 7 جیتی اور آسٹریلیا نے  14 اپنے نام کی  جبکہ  5 ڈرا  ہوئیں۔جبکہ دونوں کے درمیان 69 میچ ہوئے۔ 34 میچز میں آسٹریلیا نے جبکہ پاکستان محض 15 میچز میں کامیابی حاصل کر سکا اور 20 میچ ڈرا ہوئے۔

1956 سے 2023 تک: پاکستان کبھی  آسٹریلیا میں کوئی سیریز نہیں جیتا

1956 سے لے کر اب تک یعنی کہ 2023  تک پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک  26 ٹیسٹ سیریز  ہو چکی ہیں۔

جس میں  دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک 69 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں۔

اور حیران کن طور پر ایک بھی سیریز پاکستان آسٹریلیا میں نہیں جیت سکا۔ بلکہ ساری  ہوم سیریز ہی جیتا ۔ اگر بات کریں کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اب تک کتنی ہوم سیریز اور کتنی اوے سیریز کھیلی ہیں اور  ان میں کامیابی کا تناسب کیسا رہا؟ بائی ٹیسٹ میچ  اور بائی ٹیسٹ سیریز ،  بائی ہوم سیریز اور بائی اوے سیریز  پر بھی بات کریں گے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان پہلی ٹیسٹ سیریز 1956 میں ہوئی جو کہ آسٹریلیا  نے پاکستان آ کر کھیلا تھا اور وہ ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز تھی ۔کراچی میں کھیلے گئے  پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے   آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 

1959 میں دوسری سیریز  ایک مرتبہ پھر پاکستان ہوم کھیلا اور   آسٹریلیا تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان آیا جس کا پہلا میچ ڈھاکہ، دوسرا لاہور اور تیسرا کراچی میں ہوا۔ اس سیریز میں   آسٹریلیا نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی اور تیسرا میچ برابر ہو گیا۔ یوں آسٹریلیا 2-0 سے یہ سیریز جیت گیا ۔

تیسری سیریز ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا پاکستان کھیلنے کے لیے آیا جس میں صرف ایک ہی میچ تھا  اور وہ  کراچی میں کھیلا گیا۔

اور وہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ یوں سیریز بھی برابر ہو گئی۔

1964 میں چوتھی سیریز کھیلنے پاکستان آسٹریلیا  گیا جس میں ایک میچ تھا  اور وہ میلبرن  میں کھیلا گیا اور وہ میچ بھی برابر ہونے کی وجہ سے سیریز  ڈرا  (draw) ہو گئی۔

1972 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آسٹریلیا گیا ۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔

1976 میں پاکستان پھر آسٹریلیا  گیا جہاں پر تین میچوں پر مشتل سیریز کھیلی اور اس میں پاکستان اور آسٹریلیا دونوں نے ایک ،ایک میچ جیتا جبکہ ایک میچ ڈرا  (draw)  ہوا یوں سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ 1978 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آسٹریلیا گیا جس میں دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

1979 میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور  جس میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اس سیریز میں پاکستان کو ایک  فتح نصیب ہوئی اور دو میچ ڈرا ہو گئے۔یوں پاکستان ایک زیرو سے سیریز جیت گیا۔1981 میں پھر پاکستان آسٹریلیا گیا۔ تین میچوں میں آسٹریلیا نے دو اور پاکستان نے ایک میچ جیتا۔ 1982  میں آسٹریلیا پاکستان آیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچوں  کی سیریز میں وائٹ واش کرد یا۔1983 میں پاکستان آسٹریلیا گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں   آسٹریلیا نے دو میں کامیابی حاصل کی اور تین میچ ڈرا ہو گئے یوں پاکستان   آسٹریلیا یہ سیریز جیت گیا 

1988 میں   آسٹریلیا پاکستان آیا اور تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سیریز  1-0 سے جیت لی۔1989 میں پاکستان آسٹریلیا گیا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا  نے سیریز  1-0 سے جیت لی۔ 1994 میں   آسٹریلیا پاکستان آیا اور تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سیریز  1-0 سے جیت لی۔

پاکستان 1995 میں آسٹریلیا گیا۔ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے دو میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں پاکستان نے، یوں سیریز 2-1 سے آسٹریلیا نے اپنے نام کی۔1998 میں آسٹریلیا پاکستان آیا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا  نے سیریز  1-0 سے جیت لی۔1999 میں پاکستان آسٹریلیا گیا۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔

2002 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔ اس میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔2004 میں   پاکستان آسٹریلیا گیا۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ 2009 میں   پاکستان آسٹریلیا گیا۔ آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر  تین میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ دو میچوں پر مشتمل سیریز ایم سی سی سپرٹ آف کرکٹ  کے نام سے  انگلینڈ میں ہوئی۔ دونوں کے درمیان سیریز  1-1 سے برابر رہی۔

2014 میں  دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل   سیریز  متحدہ عرب امارات میں ہوئی۔ پاکستان نے   آسٹریلیا  کو وائٹ واش کر دیا اور سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ 

2016 میں     پاکستان آسٹریلیا گیا۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔

2018   میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل   سیریز  متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور پاکستان نے وہ سیریز 1-0 سے اپنے نام کی۔ 2019 میں     پاکستان آسٹریلیا گیا۔ آسٹریلیا نے  دو  میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو 2-0 سے ہرا دیا۔ 2021 میں آسٹریلیا پاکستان  آیا اور آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-0 سے اپنے نام کی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک  ٹوٹل 26 ٹیسٹ سیریز ہو چکی ہیں جس میں پاکستان نے 7 جیتی اور آسٹریلیا نے  14 اپنے نام کی  جبکہ  5 ڈرا  ہوئیں۔ اگر میچوں کی بات کریں تو 69 میچ ہوئے۔ 34 میچز میں آسٹریلیا نے جبکہ پاکستان محض 15 میچز میں کامیابی حاصل کر سکا اور 20 میچ ڈرا ہوئے۔

اب ایک مرتبہ پھر پاکستان  تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے آسٹریلیا گیا ہے ایک مرتبہ پھر  تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ٹیسٹ میچ جیت پائے گا  یا نہیں کیونکہ پاکستان آج تک آسٹریلیا میں کوئی بھی سیریز نہیں جیت سکا اور 1995 کے بعد سے اب تک ایک  بھی   ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا۔