سوشل میڈیا پر پولیس وردی پہن کر اسلحہ کی نمائش کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او شیخوورہ نے نوٹس لیا جس پر ایس ایچ او فیروزوالہ نے مہوش نامی خاتون پر پولیس وردی پہننے اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو مقدمات درج کر لئے۔
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1478973890714034176?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1478973890714034176%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F57924%2F
یہ واقعہ شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا میں پیش آیا جہاں پر مہوش نامی خاتون نے پولیس وردی پہن کر اور جعلی ایس ایچ او بن کر پولیس کا تماشا بنایا تھا۔
سوشل میڈیا پر تصویر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خاتون اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او فیروز والہ نے مہوش پر پولیس وردی پہننے اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر دو مقدمات درج کر لئے۔