شہروں کے اندر میئرکا براہ راست الیکشن ہوگا،وزیراعظم

شہروں کے اندر میئرکا براہ راست الیکشن ہوگا،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیابلدیاتی نظام انقلابی قدم اور انقلابی پروگرام ہے ، ہمارے شہر کھنڈر بن گئے ہیں سہولتیں نہیں ہیں۔

انکاکہنا تھا کہ میئرکی کابینہ میں شامل ٹیکنوکریٹس میں ٹاون پلانرز،سیوریج سسٹم ماہرین ہوں گے، پنجاب میں 22 ہزار پنچائتیں ہیں، پنجاب میں پنچائیت کے براہ راست انتخابات ہوں گے اور پنچائیتوں کو 40 ارب روپے کے فنڈز دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس پیسہ اکٹھا کرنے کی اہلیت نہیں آئی ہے، اٹھارویں ترمیم کےتحت صوبے ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہے، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہوگیا۔