نیب کی جانب سے میاں نواز شریف کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ اور اب نیب نے ایک اور بیان جاری کیا ہے
نیب کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیئے جانے کے معاملے پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نوا ز شریف کے بذریعہ اشتہار طلبی کے حوالے سے لاوڈ سپیکر اور ڈھول بجا کر اعلان بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نواز شریف بیماری کے علاج کے حوالے سے لندن میں مقیم ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی طلبی کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے حکومت کو پابند کیا ہے کہ وہ نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لے کر آئے۔