سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہیں جسے سلیکٹرز نے دھاندلی کے ذریعے 22 کروڑ عوام کے سر پر بٹھا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر میٹنگ سے نکلتے ہوئے کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر انڈین میڈیا منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوس ناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ ایک آپ اتنے گر جائیں۔ شاید تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ عمران خان وزیر اعظم نہیں سلیکٹڈ ہے تو انکو سلیکٹ کرنے والوں پر اس کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں میاں نواز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت مسلم لیگ کی سینئیر قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/SyedKousarKazmi/status/1313888028482568196