Get Alerts

نمیرہ سلیم خلا کا سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون خلا باز بن گئیں

نمیرہ سلیم خلا کیلئے نیو مکسیکو سے روانہ ہوئیں۔اس مشن پر نمیرہ سلیم سمیت 3 سیاحوں نے خلا کا سفر کیا جن میں برطانوی ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹو ٹریور بیٹی اور امریکی ماہر فلکیات رون روزانو شامل تھے۔

نمیرہ سلیم خلا کا سفر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون خلا باز بن گئیں

پاکستان کی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم نےخلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی، وہ خلا کا سیاحتی سفر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ نمیرہ سلیم کی خلا میں پہنچنے کی ویڈیو بھی آگئی۔

نمیرہ سلیم خلا کیلئے نیو مکسیکو سے روانہ ہوئیں جہاں سے انہیں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب چوہدری اور رشتہ داروں نے  رخصت کیا۔

اس مشن پر نمیرہ سلیم سمیت 3 سیاحوں نے خلا کا سفر کیا جن میں برطانوی ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹو ٹریور بیٹی اور امریکی ماہر فلکیات رون روزانو شامل تھے۔

خلائی سفر کے مشن میں خلاباز زمین کے مدار سے باہر گئے تھے۔ یہ خلائی جہاز زمین سے 54.3 میل کی بلندی پر گیا تھا۔

ورجن گلیکٹک نے سوشل میڈیا پر خلائی جہاز کے اندر کی ویڈیوز بھی شئیر کیں۔

خلا کے سفر کے بعد خلائی پرواز رات 9 بجکر 43 منٹ پر زمین پر لینڈ کر گئی تھی۔

وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، نمیرہ سلیم 21 اپریل2007 کو قطب شمالی اور 10جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔

نمیرہ سلیم نےخلا پر روانگی سےقبل نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات بھی کی تھی۔ انہوں نے نگران وزیر اطلاعات کو اپنے خلائی سفر پر روانگی سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 2006 میں نمیرہ کو باضابطہ طور پر ملک کی پہلی خلا باز کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ نمیرہ سلیم نے 2007 میں پاکستان کے لیے سیاحت کی اعزازی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

نمیرہ سلیم کے پاس اپریل 2007 میں قطب شمالی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا بھی اعزاز موجود ہے۔

اُنہوں نے اپریل 2007 میں قطب شمالی اور جنوری 2008 میں قطب جنوب کے مقام پر بھی پاکستان کا جھنڈا بلند کیا تھا۔

یہی نہیں، نمیرہ کو 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔  اِنہیں 2011 میں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

نمیرا نا صرف ایک خلا باز ہیں بلکہ وہ ایک فنکارہ بھی ہیں۔ شاعری، مجسمہ نگاری اور موسیقی میں بھی نمیرہ نے کام کر رکھا ہے۔ اُن کی پینٹنگز امن جیسے موضوع پر ہوتی ہیں۔

گزشتہ 17 سال سے نمیرہ ’ورجین گروپ‘ کے تعاون سے خلائی سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔