Get Alerts

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20-2019 کے کرکٹ سیزن کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ، نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 20-2019 کے لیے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ کو اے کٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ بی کٹیگری میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ کٹیگری سی میں عابد علی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔





پی سی بی نے اظہر علی کو اے سے بی کٹیگری اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے والے محمد عامر کی تنزلی سی کیٹیگری میں کر دی ہے۔

بورڈ نے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

پی سی بی نے گذشتہ سال 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے تھے مگر اس سال ان کی تعداد میں نمایاں کمی کی گئی، نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے دو سابق کپتانوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سنٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا، تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔