وکلا کا ہائی کورٹ پر حملہ، چیف جسٹس محصور، ہمارے قانونی نظام پر گفتگو

وکلا کا ہائی کورٹ پر حملہ، چیف جسٹس محصور، ہمارے قانونی نظام پر گفتگو


وکلا نے چیمبر پر حملے کے دوران فوٹیج بنانے والے صحافیوں کو گالیاں دی، وکلا دو دھڑوں میں تقسیم نظر آتے ہیں، ایک دھڑے نے اپنےرویے پر اطہر من اللہ سے معافی مانگی ہے، جبکہ دوسرا گروپ چیمبر کے دوبارہ تعمیر اور معاوضے کا مطالبہ کررہا ہے، عبداللہ مہمند



اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار وکیل ہے شہر میں اس وقت وکلا اور عدالتوں کیلئے کوئی مناسب جگہ نہیں ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ کیلئے مختص جگہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کھڑی کردی گئی، اور ڈسٹرکٹ کورٹ کرائے کی عدالتوں میں بیٹھی ہیں، محمد حیدر امتیاز



سی ڈی اے کی جانب سے جس طرح آپریشن کیا گیا وہ بلکل ناقابل برداشت ہے اور اسی طرح سے جو ہائی کورٹ میں ہوا اسکی بھی سپورٹ نہیں کی جاسکتی، اکثر وکلا کی جانب سے ایسے واقعات بار کی سیاست کی وجہ سے ہوتے ہیں، نور اعجاز