صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی گاڑی تک استعمال کرنا چھوڑ دی تاکہ چڑیا اور اس کے بچوں کو کچھ نہ ہو۔
شیخ ہمدان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ جب بھی سمندر میں تیرنے جاتے ہیں وہاں موجود لوگ اگر ان کے ساتھ سیلفی بنانے یا کھیلنے کو کہیں تو وہ کبھی ان کو مایوس نہیں کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
دوستی کی اعلیٰ مثال شیخ ہمدان نے اس وقت نبھائی جب کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ تیراکی کرنے گئے اور دوست ڈوبنے لگا تو اپنی جان کی پروہ کیے بغیر اس کی جان بچائی۔
ان کو اعلیٰ نسل کے گھوڑوں اور اونٹوں پر سفر کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی بہت زیادہ سوچتے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی لندن میں عجمان کے حکمران سے اچانک ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔
View this post on Instagram
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اماراتی شاہی خاندان کے دو شہزادوں کی لندن کی سڑک پر اچانک ملاقات ہوئی۔
شیخ ہمدان کا عجمان سے حکمران سے آمنا سامنا وسطی لندن میں ہوا، اس موقع پر دونوں گرم جوشی سے ملے اور دبئی کے ولی عہد نے دوست کے سر پر پیار بھی کیا۔
شیخ ہمدان نے متحدہ عرب امارات کی فٹبال ٹیم کے صدر شیخ راشد بن الحمید سے بھی ملاقات کی۔ شیخ ہمدان کے انداز کو صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور ان کے لیے شاندار الفاظ بھی تحریر کیے۔