Get Alerts

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 4700 کیسز، 70 کے قریب اموات:پنجاب میں صورتحال قابو سے باہر

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 4700 کیسز، 70 کے قریب اموات:پنجاب میں صورتحال قابو سے باہر

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4728 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزار 696 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے ملک میں کرونا کے باعث 67 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


این سی او سی سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں اسلام آباد کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں جس کے مطابق وہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 350 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز 22 ہزار 650 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل سات لاکھ پانچ ہزار 833 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے علاج کی سہولیات رکھنے والے ملک کے 775 ہسپتالوں میں 5253 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1382 کی حالت تشویش ناک ہے۔


پاکستان کا صوبہ پنجاب اموات اور متاثرین کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں نئے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے


اگر اعداد و شمار کو دیکھا جائےتو ملک کےسب سے بڑے صوبے پنجاب میں وبا کی صورتحال ابتر ہے جس کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  بی بی سی کے مطابق پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران 1813 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 32 افراد ہلاک  ہوئے۔


اب تک صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 38903 جبکہ اموات 715 ہو چکی ہیں۔ اب تک 8109 افراد اس وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


اب تک صوبے میں طبی عملے کے 721 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔


صوبے میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع لاہور ہے جہاں 19206 افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 268 ہلاک بھی ہوئے ہیں۔  صوبے میں  اب تک 290074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔