مغلیہ عہد کی دیوار پر بنی تصویر کو محفوظ بنانے کا کام جاری

یہ دیوار تین مغل حکمرانوں کے فنکارانہ ذوق کی عکاسی کرتی ہے

برصغیر کے مغل حکمرانوں کی جانب سے دیوار پر تخلیق کی گئی دنیا کی سب سے بڑی تصویر کو محفوظ بنانے کا کام جاری ہے جو رواں ماہ کے آخر تک ختم ہو جائے گا۔

لاہور کے شاہی قلعہ کی دیوار پر بنی یہ تصویر مغل حکمران اکبراعظم نے چار سو برس قبل بنوائی تھی۔

بعدازاں، مغل حکمران جہانگیر اور شاہجہاں نے اس میں مزید اضافے کیے۔



2015ء میں والڈ سٹی آف لاہور اٹھارٹی نے آغا خان ٹرسٹ کلچرل سروس پاکستان کے ساتھ مل کر اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کا کام شروع کیا جس کے لیے ناروے اور جرمنی کے سفارت خانوں نے امداد فراہم کی ہے اور پنجاب حکومت کا مکمل تعاون بھی حاصل ہے۔

یہ تصویر تین مغل حکمرانوں کے فنکارانہ ذوق کی عکاسی کرتی ہے۔



والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے کہا ہے کہ ہم جلد خصوصی گائیڈڈ  ٹورز شروع کررہے ہیں۔ ہم اپنی تاریخ، عظیم ورثے اور ثقافت کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔